لندن میں گرینڈ آیت اللہ سید علی امام سیستانی (دام ظله)، یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے رابطہ دفتر.

شیخ قبلان کے سانحہ ارتحال پر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کی جانب سے پیغام تعزیت

اللہ کے بابرکت نام سے
إنا لله وإنا إليه راجعون

بہت دکھ اور غم کے ساتھ ہم نے علامہ حجتہ الاسلام شیخ عبد الامیر قبلان ( رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان) کی دنیا سے رخصتی کی خبر سنی۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام اور اپنی سرزمین کے لیے قربانیاں دیتے گزاری اور ساری زندگی اپنے لوگوں کی خدمت کرتے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش میں صرف کر دی۔
ہم ان کے خاندان، قابل تکریم سکالرز اور لبنان میں ان کے پیروکاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک روز قیامت انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہل بیت علیہ السلام کے ساتھ اٹھائے۔
لاحول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم

27 محرم الحرام 1443 ہجری
دفتر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی
نجف الاشرف