لندن میں گرینڈ آیت اللہ سید علی امام سیستانی (دام ظله)، یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے رابطہ دفتر.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ سیستانی مدظلہ العالی
محرم الحرام کی آمد آمد ھے اور روز عاشورا قریب ھے۔ کرونا کی وبا ابھی تک جاری ھے اورعہدیداران اب بھی خاص طور بند فضا میں بڑے بڑے اجتماعات سے پرھیز کرنے پر زور دے رھے ھیں۔ دوسری جانب مومنین کرام پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی معمول کے مطابق حضرت سید الشھداء، آپ ؑ کے خاندان اور اصحاب کی عزاداری برپا کرنے کی خواھش رکھتے ھیں۔ آپ سے التماس ھے کہ اس سلسلہ میں ھماری راھنماٸی فرماٸیں؟
شکریہ۔ بعض مومنین نجف اشرف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس دردناک عزا اور اسلام و مسلمین پر ڈھاٸے جانے والی اس عظیم مصیبت پر رسول کریم ص اور اھل بیت ع پر عزاداری کرنے کے کٸی راستے ھیں۔ منجملہ یہ:
1۔ عزاداری سید الشھداء کی مجالس کو جس قدر ممکن ھو ٹیلی ویژن چینلز اوراینٹرنیٹ کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاٸے۔ اس سلسلہ میں مراکز اور دینی و ثقافتی ادارے برجستہ خطبائے کرام کے ساتھ ھماھنگی کریں اور مومنین کو اپنے گھروں وغیرہ میں تقاریر و نوحہ خوانی غیرہ کے سننے اور ان سے استفادہ کرنے کی ترغیب دلائیں۔
2۔ گھریلو مجالس کو اس طرح دن یا رات کے کچھ خاص اوقات میں منعقد کیا جائے کہ جن میں فقط گھر کے افراد یا وہ لوگ جو ان سے ملتے جلتے رھتے ھوں، ان میں شریک ھوں اور عزاداری کے بعض پروگراموں کو سنیں چاھے ان کو لائیو سیٹلائٹ کے ذریعہ یا آنلائن ھی کیوں نہ پیش کیا جا رھا ھو۔ لیکن عام مجالس میں سب کو تمام طبی اصولوں کا خیال رکھنا چاھئے۔ یعنی حاضرین کے درمیان سوشل فاصلوں کا خیال رکھیں اور کرونا وائرس سے روکنے والے وسائل جیسے ماسک اور دیگر ضروری اشیا کا استعمال کریں۔
اس سلسلہ میں ضروری ھے کہ مربوطہ حکومتی اداروں کی طرف سے جاری ھونے والے قوانین کے مطابق حاضرین کی تعداد کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوئے اسی پر اکتفا کیا جائے۔ البتہ یہ بات کھلی فضا اور بند فضا نیز مخلتلف شہروں میں وائرس کے پھیلنے کی نوعیت پرمبنی ھے۔
3۔ گلی، کوچوں اورمیدانوں نیز دیگر مقامات پرعاشورا سے متعلقہ تمام ترعلامات جیسے پرچم اورسیاہ کپڑوں کو وسیع پیمانے پر پھیلائیں۔ البتہ لوگوں کے املاک اور اموال کے احترام کو مدنظر رکھیں اور موجودہ حکومتی قوانین کا بھی خیال رکھا جائے۔ البتہ کیا ھی بہتر ھوگا کہ ان علامات میں اس عظیم تحریک عاشورا کے دوران امام حسین علیہ السلام کے فرمودات اور اس سلسلہ میں کہے جانے والے شاھکار اشعار سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔
4۔ ایام عزا میں مرسوم نذر ونیاز کی تیاری اوران کے بانٹنے کے لئے تمام ضروری طبی اصولوں کا خیال رکھا جائے۔ چاھے اس سلسلہ میں نیاز کو بانتنے کے لئے ازدحام سے بچنے کی وجہ سے خشک نیاز پر اکتفا ھی کیوں نہ کرنا پڑے یا یہ کہ مومنین کے گھروں تک پہنچانے کا اھتمام کیا جائے۔
خدا وند متعال سب کو اس اھم مناسبت اور جوانان جنت کے سردار امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو موجودہ حالات میں برپا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
انہ ولی التوفیق
9 ذی الحجہ 1441 ھ ق
دفتر آیت اللہ سیستانی ۔ نجف اشرف